اسلام آباد ( طاہر خلیل )پاکستان، ترکیے، قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی صنعتی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیئے،دوحا میں چاروں ممالک کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ، مشترکہ فوجی مشقیں، تربیت اور دفاعی ٹیکنالوجی میں تعاون کیا جائے گا،معاہدے کا مقصد دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ ،فوجی تعاون کو فروغ دینا ہے، دستخط کرنے والوں میں وزیرِ دفاع خواجہ بھی آصف شامل۔اس سلسلے میں جا ری بیا ن کے مطابق دوحا میں ترکیہ، قطر، پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان دفاعی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا، چاروں ممالک نے دوحہ میں "بدر" مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔معاہدے پر دستخط کرنے والوں میں ترکیہ کے وزیرِ قومی دفاع یاشار گولر، قطر کے نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ مملکت برائے دفاعی امور شیخ سعود بن عبدالرحمان بن حسن الثانی، انڈونیشیا کے نائب وزیرِ دفاع یوسف جوہاری اور پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف شامل تھے۔اعلامیے کے مطابق بدر معاہدے سے اتحادی اور دوست ممالک کی دفاعی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔