اسلام آباد(جنگ رپورٹر)وفاقی آئینی عدالت کا بڑا فیصلہ،اے ٹی سی ججز کی برطرفی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار ۔ جج محمد یامین کی اپیل منظور ، جسٹس محمد کریم خان آغا نے تحریر ی فیصلہ میں کہا ہےکہ سندھ اینٹی ٹیررازم ترمیمی ایکٹ 2025 میں شامل 65 سال کی عمر کی حد کا اطلاق پہلے سے تعینات ججوں پر نہیں ہوگا ، وہ اپنی مقررہ مدت تک عہدوں پر فائز رہیں گے۔