تہران /صنعاء(اے ایف پی /نیوزڈیسک ) فرانس کے صدر ایمانویل میکخواں کا سعودی عرب کا اچانک دورہ‘ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ‘ محمد بن سلمان کی ریاض میں مصری وزیر خارجہ سے بھی ملاقات ‘خطے کی تازہ ترین صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا‘ایرانی میڈیا کے مطابق سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف سے ملاقات کی اور امریکہ و اسرائیل کے ساتھ جاری جنگ کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیاجبکہ سعودی عسکری اتحاد نے مدینہ ریجن اور سعودی عرب کے مشرقی حصوں کی جانب آنے والے 6ڈرونزکو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے‘دوسری جانب حوثی ترجمان نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ مدینہ کی جانب کوئی ڈرون نہیں بھیجا ۔