• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرول 2 روپے 71 پیسے سستا، ڈیزل 31 پیسے فی لیٹرمہنگا

اسلام آباد (عاطف شیرازی) وفاقی حکومت نےپیٹرول 2روپے 71پیسے سستا ، ڈیزل 31پیسے فی لیٹرمہنگا کر دیا ۔ وزارت توانائی پیٹرولیم ڈویژن نے اعلامیہ جا ری کر دیا ۔جس کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 379 روپے 31 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 390 روپے 11 پیسے فی لیٹر کردی گئی ،اس سے قبل پیٹرول کی قیمت 382 روپے 2 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 389 روپے 80 پیسےفی لیٹر مقرر تھی ، نئی قیمتیں 22 اکتوبر سے نافذ العمل ہو ں گی ۔ اعلامیے کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل عالمی منڈی میں قیمتوں، پریمیم اور دیگر متعلقہ اخراجات میں تبدیلی کے باعث کیا گیا ۔

اہم خبریں سے مزید