کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پیٹرولیم لیوی بھتہ ٹیکس کے خلاف جمعہ23اکتوبر سے تحریک کا ازسر نو آغاز کیا جائیگا، بیک وقت ڈیڑھ سو شہریوں میں دھرنے دیے جائیں گے اور مظاہرے کیے جائیں، ہر صورت میں پیٹرولیم لیوی بھتہ ٹیکس کا خاتمہ ہونا چاہئے، پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت تعلیم پر اربوں روپے کا بجٹ خرچ کرنے کے باوجود سرکاری تعلیمی اداروں کی حالت بہتر بنانے میں ناکام ہے۔