اسلام آباد ( نیو زرپورٹر )نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے صارفین کو مارکیٹ میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ سے محفوظ رکھنے کیلئے غذائی تحفظ کے مضبوط اقدامات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے متعلقہ وفاقی اور صوبائی حکام کو قریبی رابطہ اور باہمی تعاون برقرار رکھنے پر بھی زور دیا۔