ملتان(سٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی ملتان کے زیر اہتمام پٹرولیم لیوی کے خلاف احتجاجی تحریک کے تیسرے مرحلے کے آغاز میں نواں شہر چوک ملتان پر احتجاجی دھرنا دیا گیاجس سے امیر جماعت اسلامی ملتان صہیب عمار صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم لیوی بھتہ ٹیکسہے، جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا، حکومت عوام کو عارضی اور محدود ریلیف دینے کے بجائے پٹرولیم لیوی ختم کرے، اس موقع پر خواجہ عاصم ریاض سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی ملتان، خواجہ صغیر احمد نائب امیر ملتان، ڈاکٹر خالد رشید، مولانا انعام اللہ جامعی ، محمد واجد انوار ، ذمہ دران جماعت سمیت شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی، صہیب عمار صدیقی نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات براہراست عام آدمی کی زندگی پر پڑتے ہیں،حکومت کو چاہیے کہ وہ عوام کو ریلیف دینے کے نام پر عارضی سکیموں اور اعلانات پر انحصار کرنے کے بجائے بنیادی مسئلے کا حل نکالے،جماعت اسلامی حکومت کو متوجہ کرنا چاہتی ہے کہ عوام کے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے اور ان کے جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں۔ ورنہ پھر فیصلہ اسلام آباد کی سڑکوں پر ہوگا۔