• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی ملتان سٹی کے زیر اہتمام بیگم نصرت بھٹو کی 15 ویں برسی پر دعائیہ تقریب

ملتان(سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی ملتان سٹی کے زیراہتمام مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی 15ویں برسی کے موقع پر دعائیہ تقریب منعقد ہوئیجس کی صدارت پاکستان پیپلزپارٹی ملتان سٹی کے صدر ملک نسیم حسین لابر نے کی،تقریب میں بیگم نصرت بھٹو کی جمہوری خدمات، سیاسی جدوجہد اور جمہوریت کے لیے دی جانے والی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیاجبکہ ان کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک نسیم حسین لابر، سٹی جنرل سیکرٹری اے ڈی خان بلوچ، سٹی سیکرٹری اطلاعات خواجہ عمران، سینئر نائب صدر سٹی میاں منظور قادری ایڈووکیٹ، ڈویژنل نائب صدر سلیم شہزاداور ممبر جنوبی پنجاب کونسل ضیا انصاری سمیت دیگر نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو ایک ایسی باہمت خاتون رہنما تھیں کہ جنہوں نے ذاتی صدمات، سیاسی مشکلات اور آمریت کے کٹھن دور کے باوجود جمہوریت، آئین کی بالادستی اور عوام کے حقِ حکمرانی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھی،تقریب میں وقار انصاری، ملک ظفر اعوان، گلبہار بھٹہ، مختیار احمد، ملک عرفان، توقیر اعوان، شہزاد علی، اختر علی، حفیظ الرحمان، منیب مجید، زاہد خان، شبیر بھٹہ، محمد حنیف سمیت کافی تعداد میں پارٹی عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید