• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک دوسرے عقائد، اقدار کا احترام ہماری اجتماعی ذمہ داری، رمیش سنگھ اروڑہ

لاہور( خبر نگار)صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں بین المذاہب ہم آہنگی، مذہبی رواداری اور ثقافتی تنوع کے احترام کے فروغ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ پنجاب کی 40 جامعات سے 80 طلبہ کو انٹر فیتھ اسٹوڈنٹ ایمبیسیڈر پروگرام کے تحت منتخب کیا گیا ہے، جو اپنے تعلیمی اداروں میں امن، برداشت، باہمی احترام اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ میں قائدانہ کردار ادا کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ انسانی حقوق و اقلیتی امور پنجاب کے زیر اہتمام دو روزہ انٹر فیتھ اسٹوڈنٹ ایمبیسیڈر تربیتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ نوجوان نسل کو بین المذاہب ہم آہنگی کا سفیر بنانا ایک پُرامن، جامع اور روادار معاشرے کی تشکیل کی جانب اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف مذاہب اور ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے عقائد، اقدار اور روایات کا احترام ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے، جبکہ مذہبی و ثقافتی تنوع معاشرے کی قوت اور خوبصورتی ہے۔
لاہور سے مزید