• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صفائی ستھرائی یقینی بنانے کیلئے ستھرا پنجاب لاہور کی صفائی ٹیمیں متحرک

لاہور (خصوصی رپورٹر)شہر کے کونے کونے میں صفائی ستھرائی یقینی بنانے کے لیے ستھرا پنجاب لاہور کی صفائی ٹیمیں متحرک ہیں۔لاہور کی ہر ہر گلی میں صفائی انتظامات ممکن بنانے کے لیے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان کےفیلڈ وزٹ جاری ہیں۔اس سلسلے میں شہریار عارف خان صبح سویرے صفائی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اندرون لاہور کی تنگ گلیوں میں پہنچ گئے۔اندرون لاہور اور ملحقہ علاقوں میں ویسٹ کلئیرنس آپریشن پر تعینات ستھرا پنجاب لاہور کے عملے کی حاضری چیک کی۔جبکہ بھاٹی گیٹ اور اطراف میں ویسٹ کلئیرنس ایکٹیویٹی کا بھی جائزہ لیا۔موری گیٹ،فورٹ روڈ،لوہاری گیٹ،شاہ عالم مارکیٹ میں مینوئل سویپنگ اور سکریپنگ کے انتظامات کو چیک کیا۔
لاہور سے مزید