• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی سی ڈی نے 7معصوم بچوں کو تلاش کرکے بحفاظت انکے والدین تک پہنچا دیا

لاہور(کرائم رپورٹر) کرائم کنٹرول ڈیپار ٹمنٹ (سی سی ڈی) نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اپنوں سے بچھڑنے والے 7 معصوم بچوں کو تلاش کرکے بحفاظت ان کے والدین تک پہنچا دیا۔ بازیاب ہونے والے بچوں کا تعلق لاہور، پاکپتن شریف، گوجرانوالہ، گجرات اور ساہیوال سے ہے۔ترجمان سی سی ڈی پنجاب کے مطابق ایک بچے کے اغواء کا مقدمہ تھانہ ڈنگہ ضلع گجرات میں درج تھا، جبکہ دو بچوں کی گمشدگی کی رپورٹس تھانہ ستوکتلہ اور تھانہ شاہ کوٹ میں درج کروائی گئی تھیں۔ سی سی ڈی کی کوششوں سے تمام سات بچوں کو تلاش کرکے ان کے اہل خانہ سے ملا دیا گیا۔بچوں کی بحفاظت واپسی پر والدین خوشی سے نہال ہوگئے اور انہوں نے سی سی ڈی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ادارے کا شکریہ ادا کیا۔ترجمان سی سی ڈی پنجاب کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق بچوں سے زیادتی، استحصال اور چائلڈ لیبر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے۔ بچوں کا تحفظ اور انہیں ان کے خاندانوں سے ملوانا ادارے کی اولین ترجیحات میں شامل۔
لاہور سے مزید