• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2لاکھ 62ہزار 200روپے جرمانے کا نادہندہ موٹرسائیکل سوار پکڑ گیا

لاہور(کرائم رپورٹر)ٹریفک قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کرنے والے موٹرسائیکل سواروں کے خلاف لاہور ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ شیراکوٹ میں ٹریفک انسپکٹر ناصر خان نے ای چالانوں کی مد میں لاکھوں روپے جرمانے کا نادہندہ موٹرسائیکل سوار پکڑ لیا، جس کے ذمے مجموعی طور پر 2 لاکھ 62 ہزار 200 روپے جرمانہ واجب الادا ہے۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق موٹرسائیکل مالک نے مجموعی طور پر 141 مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی، جن میں 122 مرتبہ بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانا اور 19 مرتبہ ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کرنا شامل ہے۔
لاہور سے مزید