• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامی جمعیت طلبہ کا روڈ کارواں لاہور پہنچ گیا، آج پنجاب اسمبلی کے سامنے غیر معینہ مدت کا دھرنا ہوگا

لاہور(خبرنگار): اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام طلبہ حقوق روڈ کارواں گزشتہ روز لاہور پہنچ گیا، جبکہ طلبہ کو درپیش دیرینہ تعلیمی مسائل کے حل اور حقوق کے حصول کے لیے آج سہ پہر 3 بجے پنجاب اسمبلی کے سامنے غیر معینہ مدت کے لیے دھرنا دیا جائے گا۔ اسلامی جمعیت طلبہ کے مطابق صوبے بھر میں کامیاب روڈ کارواں کے بعد پنجاب میں طلبہ کو درپیش اہم تعلیمی مسائل کے خلاف احتجاجی دھرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
لاہور سے مزید