• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرِ تعلیم راجا مختار احمد کانعتیہ مجموعہ ’’مختارِ قلب‘‘ شائع

لاہور ( پ ر ) ماہرِ تعلیم راجا مختار احمد سگھروی کا خوبصورت نعتیہ مجموعہ ’’مختارِ قلب‘‘ شائع ہو گیا۔ کتاب میں شاعر نے عشقِ رسول ﷺ اور عقیدت و محبت کے جذبات کو نہایت خوبصورت شعری انداز میں پیش کیا ہے۔ممتاز شاعر، صحافی و کالم نگار اقبال زرتاش نے کتاب پر اپنے تبصرے میں اسے عاشقِ رسول ﷺ کے قلب و روح کی داستان قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ اس کے اشعار میں تصنع کے بجائے اخلاص کی روشنی نمایاں ہے اور ہر احساس مدینہ منورہ کی مقدس فضاؤں سے وابستہ دکھائی دیتا ہے۔
لاہور سے مزید