• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل ہسپتال میں روزانہ 300سے زائد آپریشنز،7ہزار سے زائد مریضوں کا علاج

لاہور(جنرل رپورٹر)جنرل ہسپتال میں عوام کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ بلا تعطل جاری ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر 300 سے زائد چھوٹے اور بڑے آپریشنز کامیابی سے انجام دیے جا رہے ہیں جبکہ شعبہ حادثات اور آؤٹ ڈور میں چوبیس گھنٹوں کے دوران7 ہزار سے زائد مریض علاج معالجے کے لیے رجوع کرتے ہیں۔ بڑھتے ہوئے رش کے باوجود انتظامیہ تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات ہمہ وقت فراہم کر رہی ہے۔ہسپتال انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ روزانہ کیے جانے والے تمام آپریشنز کا مکمل اور شفاف ریکارڈ مرتب کیا جاتا ہے معیاری علاج معالجہ کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
لاہور سے مزید