• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اشتہاری و عدالتی مفروروں کی گرفتاری کیلئے کارروائیاں جاری رکھی جائیں،آئی جی

لاہور (کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے اشتہاری مجرمان، عدالتی مفروروں کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی اور ہدایت کی کہ اشتہاری و عادی مجرمان اور عدالتی مفروروں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں مزید مؤثر انداز میں جاری رکھی جائیں۔ ۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ رواں سال لاہور سمیت صوبہ بھر سے ایک لاکھ 53 ہزار سے زائد اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ہونے والے اشتہاریوں میں اے کیٹگری کے 33 ہزار 810 جبکہ بی کیٹگری کے ایک لاکھ 19 ہزار 592 مجرمان شامل ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ صوبہ بھر سے 48 ہزار سے زائد عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کیا گیا جن میں اے کیٹگری کے 6 ہزار 351 جبکہ بی کیٹگری کے 41 ہزار 696 عدالتی مفرور شامل ہیں۔ کریک ڈاؤن کے دوران 21 ہزار 379 عادی مجرموں کو بھی گرفتار کیا گیا جن میں اے کیٹگری کے 7 ہزار 93 جبکہ بی کیٹگری کے 14 ہزار 286 عادی مجرم شامل ہیں۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی کریک ڈاؤن کے دوران 37 ہزار 174 اشتہاری مجرمان، 15 ہزار 124 عدالتی مفرور اور 6 ہزار 760 عادی مجرم گرفتار کیے گئے۔
لاہور سے مزید