• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولنگر میں دھی رانی پروگرام، 108مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی

لاہور(خبرنگار) صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال سہیل شوکت بٹ نے کہا ہے کہ ریاست کا حقیقی فلاحی کردار یہی ہے کہ وہ مستحق خاندانوں کی مشکلات میں ان کا سہارا بنے اور ان کی خوشیوں میں بھرپور شریک ہو۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا دھی رانی پروگرام اسی جذبہ احساس و سرپرستی کی عملی تصویر ہے، جس کے تحت پنجاب بھر میں ہزاروں مستحق خاندانوں کی بیٹیوں کو عزت، وقار اور حکومتی معاونت کے ساتھ نئی زندگی کا آغاز کرنے کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بہاولنگر میں دھی رانی پروگرام کے تحت 108 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب الفیصل مارکی، جال والا بائی پاس روڈ بہاولنگر میں منعقد ہوئی۔ محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کے زیر اہتمام تقریب میں مہمان خصوصی صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال سہیل شوکت بٹ، ممبر صوبائی اسمبلی سہیل خان، ممبر صوبائی اسمبلی رخسانہ شفیق، ڈپٹی کمشنر بہاولنگر سید علی عباس، ڈائریکٹر ایڈمن فیض نعیم وڑائچ، ڈائریکٹر پروگرامز سوشل ویلفیئر مزمل یار، ڈویژنل ڈائریکٹر بہاولپور ڈویژن سحر صدیقہ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر رفعت انجم سمیت دیگر محکموں کے افسران، معززین اور نو بیاہتا جوڑوں کے اہل خانہ نے شرکت کی۔ تقریب میں 108 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا گیاوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے ہر جوڑے کو عروسی ملبوسات جبکہ ہر دلہن کو 2 لاکھ روپے سلامی بذریعہ اے ٹی ایم کارڈ پیش کی گئی۔
لاہور سے مزید