• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے یو این ادارہ برائے خواتین اور جیو نیوز میں معاہدہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خواتین پاکستان (یو این ویمن) اور جیو نیوز نے عالمی میڈیا معاہدے (گلوبل میڈیا کمپیکٹ) کے تحت اشتراک قائم کرلیا ہے۔ یہ اقدام ان میڈیا اداروں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرتا ہے جو ذمہ دارانہ اور جامع ادارتی فیصلوں اور صنفی تقاضوں سے ہم آہنگ صحافت کے ذریعے صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانے کے فروغ کے لیے پُرعزم ہیں۔یہ شراکت داری پاکستان میں یو این ویمن اور ذرائع ابلاغ کے درمیان تعاون مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ اس کا مقصد خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کو فروغ دینا، صنفی دقیانوسی تصورات کو چیلنج کرنا، خواتین کی آواز اور قیادت کو اجاگر کرنا اور خواتین و لڑکیوں کی منصفانہ اور متوازن نمائندگی کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔یو این ویمن گلوبل میڈیا کمپیکٹ دعوت کی بنیاد پر قائم ایک رضاکارانہ اتحاد ہے، جس میں شرکت کے لیے کوئی معاوضہ نہیں لیا جاتا۔ اس کا مقصد میڈیا اداروں کو اپنی ادارتی پالیسیوں، رپورٹنگ اور عوامی رابطوں میں صنفی مساوات کو شامل کرنے کی ترغیب دینا ہے۔ اس شراکت داری کے ذریعے جیو نیوز بھی اس عالمی کوشش کا حصہ بن گیا ہے جس کا مقصد ایسی میڈیا کوریج کو فروغ دینا ہے جو خواتین اور لڑکیوں کے تجربات اور خدمات کی عکاسی کرنے کے ساتھ ساتھ امتیازی سلوک اور عدم مساوات جیسے مسائل کو بھی اجاگر کرے۔پاکستان میں یو این ویمن کی ڈپٹی کنٹری نمائندہ فہمیدہ اقبال خان نے کہا، ’’ذرائع ابلاغ کن موضوعات کو کوریج دیتے ہیں اور کن افراد کو اظہارِ خیال کے لیے مدعو کرتے ہیں، اس سے یہ تشکیل پاتا ہے کہ معاشرہ خواتین اور لڑکیوں کو کس نظر سے دیکھتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید