• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

KP، طویل مدتی منصوبے موخر کرنا چاہئے، مختصر مدت حکمت عملی بناکر عوام کو زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہوگا، وزیراعظم

اسلام آباد (نیو زرپورٹر) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں طویل مدتی منصوبوں کو بھی موخر کرنا چاہئے اور مختصر مدت کیلئے حکمت عملی بنا کر غریب عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا چاہئے، ملک، خیبرپختونخوا،عوام، معیشت اور معاشرے کو بچانے کیلئے خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کا فیصلہ ضروری تھا، بروقت فیصلہ نہ کیا جاتا تو صوبے کو مزید نقصان پہنچ سکتا تھا، دہشت گردی کیخلاف ماضی کی طرح مل کر مقابلہ کرنے کی دعوت دی، لیکن ہماری بات نہیں سنی گئی، گزشتہ ڈھائی سال میں ملک میں لانگ مارچ اور دھرنوں کی سیاست کی گئی،دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے بھاری جانی اور معاشی نقصان اٹھایا، 2019اور 2020میں افغانستان سے دہشت گردوں کو واپس لا کر بسایا گیا، این ایف سی ایوارڈ کے تحت خیبر پختونخوا کو اب تک 800 ارب روپے مل چکے ہیں،800 ارب روپے سے کتنے سیف سٹی منصوبے قائم کیے گئے؟،محکمہ انسداد دہشت گردی کو کتنا مضبوط بنایا گیا؟ 3 سال میں خیبر پختونخوا میں کتنی جامعات اور اسپتال بنائے گئے؟ ادویات اور علاج معالجے کے کتنے بہترین انتظامات کیے گئے اور کرپشن کا کتنا خاتمہ کیا گیا؟ صوبائی حکومت نے سرکاری فنڈز کس حد تک شفافیت کے ساتھ استعمال کیے؟دہشت گردی کیخلاف جنگ میں خیبر پختونخوا کے عوام کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا،عالمی حالات اور خلیج جنگ کے باعث توانائی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا، مشکلات کے باوجود حکومت نے عوامی ریلیف کیلئے فیول سبسڈی اسکیم کااجرا کیا، صوبےکی ترقی، امن، خوشحالی اور عوامی خدمت کیلئے مسلم لیگ(ن )اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم نے گزشتہ روز (ن) لیگ خیبر پختونخوا کی پارلیمانی پارٹی کے ارکان اور عہدیداوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اہم خبریں سے مزید