لندن ( جنگ نیوز) ایم کیو ایم انٹر نیشنل نے کراچی میں لیاری گینگ وار کی بڑھتی سر گرمیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوکان داروں اور صنعت کاروں کو بھتے کی پرچیاں کھلے عام دی جارہی ہیں جس کی سر پرستی صوبائی حکمراں جماعت کررہی ہے، محمود آباد میں بریانی سینٹر پر فائرنگ اور بھتے کی پرچی کا واقعہ افسوس ناک ہے،قانون نافذ کرنے والے ادارے گینگ وار کی سرگرمیوں کے خلاف موثر اقدامات کریں ۔