• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان تحریک انصاف یورپ کا برسلز میں احتجاجی مظاہرہ

برسلز/پیرس ( نمائندہ جنگ /رضا چوہدری) برسلز میں یورپی پارلیمنٹ کے سامنے پاکستان تحریک انصاف (PTI) کے اوورسیز کارکنان کی جانب سے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مظاہرین نے بانی چیئرمین عمران خان کی فوری رہائی ،ان کی صحت سے متعلق خدشات کا ازالہ،خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا خاتمہ،پاکستان میں سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جمہوری و آئینی آزادیوں پر عائد پابندیوں کے خاتمے کے مطالبات کئے اور فلک شگاف نعرے لگائے،مظاہرہ کا اہتمام پی ٹی آئی بیلجیم اور پی ٹی آئی او آئی سی (OIC) یورپ کے تحت ڈپٹی سیکرٹری یاسر قدیر کی قیادت میں کیا گیا۔

ملک بھر سے سے مزید