ٹیکساس (راجہ اختر خانزادہ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کیلئے سینیٹ کے67 ووٹ درکار ہوں گے، ڈیموکریٹس کے پاس 54 نشستوں کی صورت میں اگر ان کے تمام ارکان بھی مواخذے کی تحریک میں ووٹ ڈالیں گے تو انہیں مزید 13سینیٹرز کی حمایت حاصل کرنا ہوگی، اس لئے 100رکنی سینیٹ میں سادہ اکثریت حاصل کرلینا بذاتِ خود صدر کی برطرفی کے لئے کافی نہیں ہوگا۔ مواخذے کے لیے علیحدہ قانونی اور آئینی کارروائی بھی ضروری ہوگی۔سیاسی مبصرین کے نزدیک ڈیموکریٹس کی کامیابی صدر ٹرمپ کے لئے سیاسی مشکلات بڑھا سکتی ہے، خصوصاً اگر ایوانِ نمائندگان کا کنٹرول بھی ڈیموکریٹک پارٹی کے ہاتھ میں آجاتا ہے۔