لاہور( نیوز پورٹر )امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاویدقصوری کی ڈاکٹر بابر رشید، ذکر اللہ مجاہد، رشید منہالہ، محمد فاروق چوہان اور عمران الحق کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی زرعی پالیسی دکھاوا، عملاً اقدامارت کرنے کی ضرورت ہےحکومت نے پٹرولیم لیوی کو ختم نہ کیا تو اسلام آباد لانگ مارچ ہوگا گنے کے کاشتکار اس وقت شدید معاشی مشکلات اور غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں۔ ایک طرف کسانوں کی گنے کی فصل تیار کھڑی ہے، دوسری جانب شوگر ملز مالکان نے تاحال کرشنگ سیزن شروع نہیں کیا۔گنے کی قیمت 700روپے فی من مقرر اور کرشنگ کا آغاز 10نومبر تک شروع کیا جائے۔ گنے کی فصل جتنی لیٹ ہوگی گندم کی فصل بھی اتنی دیر سے لگائی جائے گی۔