• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنڈی ٹیسٹ: پاکستانی پیسرز نے سری لنکا کو 98 رنز پر ڈھیر کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی فاسٹ بولروں کی تباہ کن بولنگ کے باعث سری لنکا کی ٹیم دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں صرف98 رنز پر آئوٹ ہوگئی۔ پہلے دن 13وکٹ گر گئے۔ محمد عباس، رضا اللہ اور عامر جمال نے تین تین وکٹیں حاصل کرکے سری لنکا کی بیٹنگ کو تنکوں کی طرح بکھیر دیا۔ ثاقب خان کو ایک وکٹ ملی۔ منگل کو پنڈی اسٹیڈیم میں کھیل ختم ہونے پر پاکستان نے پہلی اننگز میں تین وکٹ پر121رنز بنائے تھے اس کی23 رنز کی برتری ہوگئی تھی۔ اوپنر اذان اویس 47 اورنائٹ واچ مین ثاقب خان دو رنز پر کریز پر موجود تھے۔ طیب طاہر 46 رنز بناکر آئوٹ ہوئے، انہوں نے اذان وایس کے ساتھ پہلی وکٹ پر80رنز کا اضافہ کیا۔ محمد طحہ 8رنز بناکر اسپنر جے سوریا کا شکار بنے۔ بابر اعظم نے کمارا کی گیند 8رنز بناکر بولڈ ہوئے۔ گرین پچ پر بابر اعظم کا ٹاس جیت کربولنگ کا فیصلہ درست ثابت ہوا۔ مہمان کپتان کوشال مینڈس 32 اور سونل دینوشا 21 کے علاوہ کوئی بیٹر ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکا۔ یہ پاکستان کے خلاف کسی بھی ٹیم کا پانچواں سب سے کم اسکور ہے۔ لنچ کے بعد عامرجمال نے اپنے اسپیل کی پہلی تین گیندوں پر ہی دو وکٹیں حاصل کر کے اننگز کا خاتمہ کر دیا۔ یہ دوسرا موقع تھا جب پاکستان نے پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کر کے مخالف ٹیم کو 100 رنز سے کم پر آل آؤٹ کر دیا۔

اسپورٹس سے مزید