• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میونسپل اداروں کو عوامی ریلیف کے منصوبے جلد مکمل کرنیکا ٹاسک دیدیا ،ڈپٹی کمشنر

ملتان(سٹاف رپورٹر) ملتان میں بیوٹیفکیشن، روڈ انفراسٹرکچر اور دیگر ترقیاتی منصوبوں بارے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی صدارت میں میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسل کے افسران کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں شہر بھر میں جاری ترقیاتی سکیموں‘ اسٹریٹ لائٹنگ‘ روڈ انفراسٹرکچر اور بیوٹیفکیشن منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران سے جاری کاموں کی پیش رفت، درپیش مسائل اور منصوبوں کی تکمیل کے حوالے سے تفصیلات حاصل کیں اور ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ میونسپل اداروں کو عوامی ریلیف کے منصوبے جلد مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو بہتر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
ملتان سے مزید