• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خوشاب میں لاہور قلندرز کے ٹرائلز مکمل، اٹارنی جنرل کا دوران ٹرائل دورہ

خوشاب( جنگ نیوز)خوشاب میں لاہور قلندرز کے پلیئر ڈیولپمنٹ پروگرام کے ٹرائلز مکمل ہوگئے، جن میں 15 ہزار سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ اٹارنی جنرل آف پاکستان منصور اعوان، لاہور قلندرز کے اونر ثمین رانا، چیف ایگزیکٹو عاطف رانا اور وزیر مملکت بلال اظہر کیانی بھی جوہر آباد اسپورٹس کمپلیکس پہنچے۔ اٹارنی جنرل منصور اعوان نے ٹرائلز کا جائزہ لیا اور کھلاڑیوں سے ملاقات بھی کی۔ اس موقع پر اٹارنی جنرل منصور اعوان نے کہا کہ انہوں نے لاہور قلندرز سے خوشاب میں پلیئر ڈیولپمنٹ پروگرام کے ٹرائلز منعقد کرنے کی درخواست کی تھی، جس پر لاہور قلندرز نے دو منٹ کی تاخیر کیے بغیر رضامندی ظاہر کی اور ٹرائلز منعقد کرنے کی حامی بھرلی۔ انہوں نے کہا کہ خوشاب ایک پسماندہ شہر ہے، جہاں سے ہزاروں نوجوانوں نے ٹرائلز میں شرکت کی، اور پلیئر ڈیولپمنٹ پروگرام قابلِ تعریف ہے۔ وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے کہا کہ لاہور قلندرز نے چھوٹے شہروں سے بھی ٹیلنٹ تلاش کرنا شروع کردیا ہے۔

اسپورٹس سے مزید