کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کا دورہ مکمل کرکے سری لنکا کی کرکٹ ٹیم اتوار کو وطن واپس روانہ ہوگی۔ دورہ پاکستان کے اختتام پر سری لنکن ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔اسلام آباد میں عشائیے میں سری لنکا ٹیسٹ ا سکواڈ کے کھلاڑیوں، آفیشلز اور پی سی بی حکام نے شرکت کی پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ نے سری لنکن کھلاڑیوں اور آفیشلز کو تحائف پیش کیے۔