کراچی(اسٹاف رپورٹر)قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ گولڈ کے چوتھے راؤنڈ کے پہلے دن ہفتے کوبولرز کاراج ، مجموعی طور پر44وکٹیں گرگئیں۔ایبٹ آباد میں دفاعی چیمپئن کراچی بلوز پہلی اننگز میں 185رنز بناسکی۔ فیصل آباد نے 56رنز بنائے۔ اسلام آباد میں ملتان کی ٹیم 132 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔ لاہور وائٹس نے 4 وکٹوں پر 38 رنز بنائے تھے۔