کراچی (شکیل یامین کانگا /اسٹاف رپورٹر) محمد موسی کی عمدہ کارکردگی کی بدولت پاکستان نے اے ایف سی انڈر 17ایشین کپ کوالیفائر میں اردن کے خلاف میچ د و دو گول سے برابر کردیا۔ لاؤس کے نیشنل اسٹیڈیم میں گروپ ڈی کے آخری میچ میں پاکستانی ٹیم نے اردن کی بڑی ٹیم کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔محمد موسیٰ نے دو گول بنائے۔