کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے کا غیر قانونی پیٹرول پمپس کے خلاف کریک ڈاؤن، 3 غیر قانونی فیول اسٹیشنز بند، 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور کی جانب سے غیر قانونی فیول اسٹیشنز اور پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کی گئی۔چھاپہ مار ٹیم نے 3 فیول اسٹیشنز کا معائنہ کیا۔کارروائی کے دوران گل حسن فیولنگ اسٹیشن،اسٹار آٹوز فلنگ اسٹیشن اور ملک پیٹرولیم کو چیک کیا گیا۔تینوں فیول اسٹیشنز پر Explosive Department کی جانب سے K- Form کے بغیر پیٹرول فروخت کیا جا رہا تھا۔