کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر بشیر میمن کی اہلیہ محترمہ طویل علالت کے بعد ہفتے کو انتقال کر گئیں ،نماز جنازہ پرانے قبرستان ہالا میں ادا کردی گئی، سیکریٹری اطلاعات سندھ خواجہ طارق نذیر نے بشیر میمن کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہا کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی کامل مغفرت اورجوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام اور تمام لواحقین، بالخصوص بشیر میمن کو صبر جمیل عطا کرئے۔