کراچی (اسٹاف رپورٹر ) گلبرگ موسی کالونی سے نوجوان کی لاش برآمد کرلی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق گلبرگ کے علاقے موسی کالونی گڈو پان شاپ کے قریب گھر سے نوجوان کی لاش ملی ،جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ۔ چھیپا حکام کے مطابق لاش پھندا لگی ہوئی تھی جس کی شناخت 22 سالہ فرقان ولد اکبر کے نام سے ہوئی جبکہ پولیس کاکہنا ہےکہ متوفی کی موت طبعی طور پر واقع ہوئی ہے ، لاش پھندا لگی ہوئی نہیں تھی ۔ متوفی نشے کا عادی تھا جو شام 4 بجے کے قریب سویا تھا، گھر والوں نے 6 بجے کے قریب جگایا تو وہ انتقال کرچکا تھا ، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی ۔