• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلشن حدید میں موٹرسائیکل سوار ڈکیت خاتون کا پرس چھین کر فرار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گلشن حدید میں موٹرسائیکل سوار ڈکیت خاتون کا پرس چھین کر فرار ہوگیا۔اس واقعہ کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ فوٹیج میں واضح طور پر موٹر سائیکل سوار ملزم کو پرس چھینتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ خاتون اپنے دو معصوم بچوں کے ہمراہ آرہی تھی کہ موٹر سائیکل سوار ڈکیت نے پرس چھینا اور فرار ہوگیا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا یے خاتون اپنے بچوں کے ہمراہ موٹر سائیکل سوار ملزم کے پیھچے بھاگتی ہے لیکن ملزم فرار ہوجاتا ہے۔خاتون سے پرس چھینے کا واقعہ اسٹیل ٹاؤن تھانے کی حدود گلشن حدید فیز ون نجی اسکول کے قریب پیش آیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید