کراچی(اسٹاف رپورٹر)گلشن حدید میں ماں اور بیٹی کے قتل میں ملوث ملزم کو پولیس نے لاڑکانہ سے گرفتار کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹائون تھانہ کی حدود گلشن حدید فیز II میں 5نومبر کو ملزم نے ایک گھر میں گھس کر خاتون اور اسکی بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ،پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی جانب سے چند روز قبل گلشن حدید فیز 2 کے ایک گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کے نتیجے میں ماں اور بیٹی کو قتل کرنے کے بعد فرار ہو گیا تھا ۔واقعے کا مقدمہ مقتولہ کے شوہر محمد دین کی مدعیت میں اسٹیل ٹاؤن تھانے میں درج کیا گیا تھا۔