کراچی( اسٹاف رپورٹر )خواجہ اجمیر نگری پولیس نے گھروں میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والا بین الصوبائی منظم گینگ کے سرغنہ سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کی شناخت محمد شعیب، اعجاز، سمیر، رؤف، منیر خان، ابراہیم اور دانش علی کے ناموں سے ہوئی ہے۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے ڈکیتی کی وارداتوں میں لوٹے گئے طلائی زیورات، نقد رقم، لیپ ٹاپ، ٹیبلٹ، لیڈیز ہینڈ بیگز، موبائل فونز، گھڑیاں، پرس اور دیگر قیمتی اشیاء سمیت بھاری تعداد میں اسلحہ اور گاڑیاں برآمد کر لی گئی ہیں۔