کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے نے عمرے کی آڑ میں غیر قانونی سمندر کے راستے یورپ جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔ایف آئی اے امیگریشن نے ملتان ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران عمرے کی آڑ میں غیر قانونی یورپ بھجوانے میں ملوث منظم گینگ بے نقاب کرتے ہوئے 2مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔مسافروں میں ساجد علی اور کاشف علی شامل ہیں۔ مسافر فلائٹ نمبر PF702 کے ذریعے عمرہ ویزے پر سعودی عرب جا رہے تھے۔مسافروں کا تعلق بہاولپور اور جھنگ سے ہے۔