کراچی (اسٹاف رپورٹر ) نجی کمپنی نے این سی سی آئی اے افسران کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔ درخواست گزار جہانگیر شمس کے وکیل نے درخواست میں موقف اپنایا کہ اگست میں سندھ ہائی کورٹ نے کمپنی کے خلاف انکوائری جاری رکھنے لیکن کسی سخت اقدام سے روکنے کا حکم دیا تھا۔ کمپنی کا نمائندہ متعدد بار این سی سی آئی اے کے دفتر گیا لیکن تحقیقات نہیں کی گئی۔ این سی سی آئی اے نے نوٹس کے اجرا کے بغیر کمپنی کے دفاتر میں چھاپے مارے۔ این سی سی آئی اے نے سی ای او سیف الاسلام اور کمپنی ملازمین کو حراست میں لیا۔ رہائشگاہ پر چھاپے کے دوران نقدی، زیورات، گاڑیاں اور دستاویز ساتھ لے گئے۔