• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیدنا حضرت ابوبکر صدیق ؓ کی سیرت مسلمانوں کے لیے مشعلِ راہ ہے

کوئٹہ (آن لائن) سنی علماء کونسل کوئٹہ کے ضلعی صدر علامہ عبد الرحیم ساجد جنرل سیکرٹری قاری محمد ایوب معاویہ، نائب صدر مولانا مقبول شاہ مولانا محمد ایوب انصاری، قاری نذیر احمد فاروقی، مولانا فضل صدیقی، محمد آصف مینگل، شکیل احمد گجر، میر عبد المالک رند اور مولانا عبد الرازق نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ 22 جمادی الثانی خلیفہ اوّل، یارِ غار، جانشینِ رسول ﷺ، سیدنا حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کا یومِ وفات ہے سیدنا حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی ذاتِ گرامی امتِ مسلمہ کے لیے ایمان، اخلاص، وفاداری، ایثار اور استقامت کا عظیم نمونہ ہےآپ رضی اللہ عنہ نے ہر مشکل گھڑی میں رسول اللہ ﷺ کا ساتھ دیااپنا مال و جان اسلام کے لیے وقف کیا اور وصالِ نبوی ﷺ کے بعد امتِ مسلمہ کی قیادت کا عظیم فریضہ انجام دیا فتنہ ارتداد کے خلافآپ رضی اللہ عنہ کی تاریخی جدوجہد، دینِ اسلام کا تحفظ اور امتِ مسلمہ کا اتحاد آپ کے روشن کارناموں میں شامل ہیںآپ کی سیرت و کردار آج بھی مسلمانوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
کوئٹہ سے مزید