• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماموں اوراہلخانہ کے الزامات من گھڑت ہیں، اسماء امان اللہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ کی رہائشی اسماء امان اللہ نے اپنے ماموں اور ان کے اہلخانہ کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی مذمت اور انہیں بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اور میرے بھائی کو ہراساں کرنے کا نوٹس لے کر کارروائی کی جائےاپنی والدہ اور بہن کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے اغواء میں ملوث ملزمان کے والدین نے میری خدا بخش سے منگنی نہ ٹوٹنے کے حوالے سے بے بنیاد بات کی میری منگنی ٹوٹ گئی تھی اور وہ مجھے اور اہلخانہ کو آئے روز دھمکی آمیز وائس میسجز بھیجتے ہیںمیرے بھائی کو یرغمال بنایا اور ہمیں ہراساں کررہے ہیں انہوں مطالبہ کیا کہ حکومت مجھے تحفظ فراہم اور ملزمان کے خلاف کارروائی کرے۔
کوئٹہ سے مزید