کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہرکے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور11 افراد زخمی ہو گئے ،تفصیلات کے مطابق ما ڑی پور تھانے کی حدود ماڑی پور گریکس ہاکس بے کے قریب تیز رفتار ٹریلر نے رکشا سمیت متعدد گاڑیوں کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے جنہیں ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا جاں بحق شخص کی شناخت 23 سالہ عقیل ولد گلزار کے نام سے کی گئی ، زخمی ہونے والوں میں ، 35 سالہ رفیق ولد عظیم ، وصی اللہ ولد خیر ، 35 سالہ رحمان ، 20سالہ بلال ولد شیرین زادہ، 21سالہ اکرام ولد عمر خطاب ،19سالہ رضوان ولد جہانزیب اور20 سالہ ارشد ولد گل محمد شامل ہیں ، ایس ایچ او ماڑی پور عنصر اقبال کے قریب ماڑی پور گریکس کے قریب پیش آنے والا حادثہ ٹریلر کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آگیا ، ٹر یلر ایک رکشا کوروندتا ہوا دوسری گاڑی سے ٹکرایا ، حادثے میں جاں بحق اورزخمی ہونے والے افراد رکشا میں سوارتھے،حادثے کے فوری بعد پولیس موقع پرپہنچی اورپولیس نے ڈرائیورکوگرفتارکرکے ٹریلرکوقبضے میں لے لیا، علاوہ ازیں سائٹ اے تھانے کےعلاقے چورنگی کے قریب رانگ وے جاتے ہوئے آٹے کی بوریوں سے لدے ٹرک نے سیون سیٹر رکشا کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں رکشا میں سوار 4 افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پرسول اسپتال منتقل کردیا گیا ، حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی فوری شناخت ممکن نہیں ہوسکی حادثے کے بعد ڈرائیور ٹرک سمیت موقع پرسے فرارہوگیا ۔