کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائد آباد میں ڈکیتی کی بڑی واردات، موٹر سائیکلوں پر سوار ملزمان تاجر سے مبینہ طور پر 70 لاکھ روپے مالیت کے موبائل فونز لوٹ کر فرار ہوگئے، متاثرہ تاجر کے مطابق 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان نے صدر سے نکلنے کے بعد اسے روکا اور اسلحے کے زور پر بیگ میں موجود موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے ، کراچی الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر رضوان عرفان نے واردات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ شہر میں تاجروں سے لوٹ مار کے واقعات تشویشناک صورتحال اختیار کرچکے ہیں،انہوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ شاہ لطیف میں ہونے والی واردات کا فوری نوٹس لے کر ملزمان کو گرفتار اور لوٹے گئے موبائل فونز برآمد کیے جائیں۔