• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایل ٹی: 20 ایمریٹس کی فاتحانہ شروعات، ڈیزرٹ وائپرز کو ہرادیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی ایل ٹی20 سیزن 5 کے افتتاحی میچ میں شاداب خان کی قیادت میں ایم آئی ایمریٹس نے دفاعی چیمپئن ڈیزرٹ وائپرز کو 52 رنز سے زیر کرلیا۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ایم آئی ایمریٹس نے 8 وکٹوں پر 174 رنز بنائے۔ بابر اعظم میدان میں نہیں اترے، فخر زمان 12 اور شاداب 6 رنز بناسکے۔ کوشل پریرا 58، محمد وسیم 41 اور نکولس پورن نے 32 رنز اسکور کیے۔ ناکام ٹیم 122 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ جو کلارک 35 جبکہ شمیرون ہیٹمائر اور وریتیا اروند 21، 21 رنز بناسکے۔ کرس جارڈن نے 19 رنز دے کر 4، ظہور خان نے 3 اور نسیم شاہ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔