• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرفارمنس سے پاکستان ٹیم کو فتح ملی، بہت مزا آیا، محمد عباس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فاسٹ بولر محمد عباس دوسرے ٹیسٹ میچ میں پلیئر آف دی میچ بھی قرار پائے۔ سال 2026 میں ٹیسٹ کرکٹ میں محمد عباس کی سب سے زیادہ 39 وکٹیں اپنی پرفارمنس کے ساتھ ٹیم کو بھی جیت ملی ہے، محمد عباس کا کہنا ہے کہ اس سے زیادہ لطف آیا ۔ اس سیریز کے بعد فٹنس پر مزید کام کروں گا ۔ اگلی ٹیسٹ سیریز سے چار ہفتے قبل بولنگ کا آغاز کروں گا ۔ ثاقب خان اور رضااللہ نے سری لنکا کے خلاف بہت اچھی بولنگ کروائی ۔ رضااللہ نوجوان ہے تمام نصیحتوں پر عمل کرتا ہے ۔ امید کرتا ہوں ثاقب اور رضااللہ پاکستان کے لیے لمبا عرصہ کرکٹ کھیلیں ۔ نوجوان کھلاڑیوں کو پیغام ہے کہ چار روزہ کرکٹ زیادہ کھیلیں ۔ نوجوان کھلاڑی اپنی وائٹ بال سکلز کو بھی ریڈ بال سے بہتر کر سکتے ہیں۔