کراچی (اسٹاف رپورٹر) ویلنگٹن میں بھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں پہاڑ جیسا اسکور بنالیا اور اننگز 9 وکٹ پر 720 رنز پر ڈکلیئر کردی۔ نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 368 رنز بنائے تھے اتوار کو چوتھے دن کھیل ختم ہونے پر میزبان ٹیم کو مشکلات کا سامنا تھا اس نے دو وکٹ پر119 رنز بنائے تھے اسے اننگز کی شکست سے بچنے کے لئے مزید 233 رنز کی ضرورت ہے۔ بھارت نے بیٹنگ کرتے ہوئے کئی ریکارڈز قائم کیے اور 352 رنز کی برتری کے ساتھ اننگز ڈکلیئر کر دی۔ نکولس 27اور کونوے59رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔ نیوزی لینڈ کی سرزمین پر بھارت کا 9 وکٹوں کے نقصان پر 720 رنز کا مجموعہ اب تک کا سب سے بڑا اسکور ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ ابتدائی سات شراکت داریوں میں سے ہر ایک نے 50 رنز کا ہندسہ عبور کیا۔ اپنی نویں ٹیسٹ سنچری مکمل کرنے کے دوران، رشبھ پنت نے برینڈن میک کولم کو پیچھے چھوڑ دیا اور اب وہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں بین اسٹوکس کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ پنت نے128رنزچھ چھکوں اور دس چوکوں کی مدد سے بنائے۔