کراچی (اسٹاف رپورٹر) کرکٹ میچوں کو کنٹرول کرنے کی ذمے داری میچ ریفری کی ہوتی ہے لیکن میچ ریفری حواس باختہ دکھائی دیے۔ دوحا قطر میں اتوار کو ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز میں پاکستان شاہینز اور بھارت اے کے درمیان میچ کے ٹاس میں بنگلہ دیش کے میچ ریفری نعیم الرشید کی غلط فہمی اور عجلت کے باعث ٹاس کے موقع پر تنازع پیدا ہوگیا۔ بھارت کو ٹاس جتوادیا گیا۔ عبدالصمد نے ہیڈ کال کی۔ میچ ریفری نے بتایا کے ٹیل آیا ہے۔ شاہینز کے کپتان عبدالصمد نے تصحیح کی کہ ہیڈز آیا ہے۔ اس واقعے نے توجہ اور پیشہ ورانہ مہارت کی واضح کمی کو اجاگر کیا، خاص طور پر اس لیے کہ یہ مقابلہ دو روایتی حریفوں کے درمیان تھا ۔ صمد کے فوری ردعمل نے اس بظاہر غلطی کی طرف حکام کی توجہ مبذول کرائی، جس کے بعد ریفری کو متنبہ کیا گیا۔ یہ واقعہ سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آیا۔ کئی لوگوں نے اس بظاہر غلطی پر عبدالصمد کی جانب سے فوری ردعمل ظاہر کرنے اور ان کی مستعدی کی تعریف کی ۔