• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہوائی فائرنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا، متنی میں ایک اور بچہ ہوائی گولی کا نشانہ بن کر جاں بحق

پشاور (کرائم رپورٹر) پشاور میں ہوائی فائرنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا متنی میں ایک اور بچہ ہوائی اندھی گولی کا نشانہ بن کر جان کی بازی ہار گیا ہے۔ آٹھ سالہ ریان کو تین روز قبل ہوائی گولی لگی تھی جس کے بعد وہ زیرعلاج تھا، پولیس نے ایف آئی ار درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے، متنی پولیس کو یونس ولد تاب خان سکنہ عزیزخیل نے بتایا کہ اس کا کم سن بھتیجا ریان ولد گلزار گھر میں کھیل رہا تھا کہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی اس کے سر میں لگی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ مجروح کو 19نومبر کو ہسپتال منتقل کیا گیاجو تین روز موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔
پشاور سے مزید