• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں نے شہریوں سے لاکھوں روپے نقدی و دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا تفصیلات کے مطابق بادامی باغ میں عظیم سے 4لاکھ 90 ہزار روپے اور موبائل فون, مانگامنڈی میں غفور سے 3لاکھ 75ہزار روپے اور موبائل فون،نوانکوٹ میں مراتب سے 2لاکھ 60ہزار روپے اور موبائل فون،مسلم ٹاون میں عمار سے 3لاکھ 50 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا. سبزہ زار اور شمالی چھاونی سے گاڑیاں جبکہ ہڈیارہ شاہدرہ اور فیصل ٹاون سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
لاہور سے مزید