• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارڈیک ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت طبی سہولیات کی فراہمی جاری،سلمان رفیق

لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق نئے کارڈیک ہسپتالوں سے ہزاروں مریضوں کو بین الاقوامی سطح کی بالکل مفت طبی سہولیات کی فراہمی جاری ہے -جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کی کارکردگی کے شاندار اعدادوشمار سامنے آ گئے ہیں -انہو ں نے کہاکہ 3 ماہ کے قلیل عرصہ میں 15 ہزار سے زائد مریضوں کا علاج معالجہ مکمل کیا جا چکا ہے-جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور میں مریضوں کو معروف کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر فرقد عالمگیر اور عالمی شہرت کے حامل پروفیسر ڈاکٹر حسنات احمد کی قیادت اور بہترین ٹیم کی نگرانی میں بین الاقوامی سطح کی طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں -مجموعی طور پر 9 ہزار 326 مریضوں کو او پی ڈی جبکہ 5 ہزار 834 مریضوں کو ایمرجنسی سروسز فراہم کی جا چکی ہیں -جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں گزشتہ3 ماہ کے دوران 15 ہزار پیتھالوجی ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں -اب تک 3500 مریضوں کے مختلف طبی تشخیصی پروسیجرز مکمل کئے جا چکے ہیں - خواجہ سلمان رفیق نے بتایاکہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں اب تک 1 ہزار 575 ای سی جی، 115 مریضوں کی انجیو پلاسٹی جبکہ 11 سی ٹی انجیوگرافی کے پروسیجرز مکمل کئے جا چکے ہیں -مریضوں کو دل کی دھڑکن معمول پر رکھنے کے لیے 5 پیس میکرز لگائے گئے -جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور میں اب تک ایک کارڈیک سرجری مکمل کی گئی-آئندہ ہفتے مزید 3 کارڈیک سرجریز کرنے کی منصوبہ بندی ہے ۔
لاہور سے مزید