• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیکل یونیورسٹی میں جدید نیورو سائنسز مراکز قائم کرنے کا فیصلہ

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے نیورو کے مریضوں کی سہولت کی خاطر بنیادی اقدامات جاری،اس حوالہ سے صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقد ہوا -پنجاب میں 100 بستروں پر مشتمل جامع اسٹروک اینڈ نیورو سائنسز سینٹرز کے قیام اور اپ گریڈیشن کا تفصیلی جائزہ لیا-اجلاس میں سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ احمد کمال مان، سپیشل سیکرٹری آپریشنز نبیلہ عرفان، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر ستائش، ڈائریکٹر پی آئی ٹی بی نوشین فیاض، سینیئر پلاننگ آفیسر فاطمہ نورین و دیگر افسران نے شرکت کی-متعلقہ حکام اور پروفیسر قاسم بشیر نے اس حوالہ سے بریفنگ دی -ملتان، فیصل آباد اور راولپنڈی کے بڑے سرکاری ہسپتالوں میں نیورولوجی اور نیورو سرجری کی سہولیات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی تجویزدی گئی-پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز لاہور کو صوبے بھر میں نیورو سائنسز کی معیاری طبی سہولیات کے لیے بنیادی ماڈل بنانے کی بھی تجویزپیش کی گئی-
لاہور سے مزید