• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابراہیم مراد سے ایرانی یونیورسٹی کے صدر کی ملاقات، تعلیمی تعاون بڑھانے پر گفتگو

لاہور ( نیوزرپورٹر ) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) کے صدر ابراہیم حسن مراد سے ایرانی یونیورسٹی آف نیشاپور کے صدر ڈاکٹر حسن صادقی سمرجانی نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں جامعات کے درمیان تعلیمی و تحقیقی تعاون کو وسعت دینے، بالخصوص فلکیات کے شعبے میں مشترکہ اقدامات آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں طلبہ و اساتذہ کے تبادلے، مشترکہ تحقیقی منصوبوں، علمی کانفرنسوں اور مختلف تعلیمی سرگرمیوں میں باہمی تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔ ابراہیم حسن مراد نے فلکیات کے شعبے میں دونوں جامعات کے درمیان مشترکہ تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں کو آگے بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور سائنسی تحقیق کے فروغ کے لیے بین الاقوامی اشتراک کی اہمیت پر زور دیا۔
لاہور سے مزید